اہم خبریں

گیس کی عدم فراہمی کے باعث دھرنے کا اعلان سامنے آگیا

گیس کی عدم فراہمی کے باعث دھرنے کا اعلان سامنے آگیا

کراچی (اے بی این نیوز) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے دفتر کے باہر دھرنے اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ چار ماہ سے سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، جبکہ آر ایل این جی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ گیس کی عدم دستیابی کے باوجود اسٹیشن مالکان تنخواہوں، ٹیکسوں اور دیگر اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کی طرز پر سی این جی اسٹیشنز کو فوری گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر احتجاجی تحریک مزید تیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:پی سی بی کا بڑا فیصلہ،سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم میں اہم تبدیلیاں

متعلقہ خبریں