اہم خبریں

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، پاکستان ٹیم کے 4 فاسٹ بولرز فائنل

دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ، پاکستان ٹیم کے 4 فاسٹ بولرز فائنل

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے فاسٹ بولنگ اٹیک کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے چار فاسٹ بولرز اور ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کا انتخاب کر لیا ہے۔

منتخب فاسٹ بولرز میں محمد عباس، محمد علی، خرم شہزاد اور عبید شاہ شامل ہیں، جبکہ عامر جمال کو فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ بنگلہ دیش میں شامل شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حماد بٹ کو اس بار اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

20 سالہ عبید شاہ پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے عبید شاہ پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی ہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 16 میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

36 سالہ محمد عباس 29 ٹیسٹ میچوں میں 110 وکٹوں کے ساتھ اسکواڈ کے سب سے تجربہ کار بولر ہیں، جبکہ محمد علی اور عامر جمال کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ خرم شہزاد بھی بطور مستند فاسٹ بولر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں :کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، بین اسٹوکس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

متعلقہ خبریں