اہم خبریں

گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کب حلف اٹھائیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کب حلف اٹھائیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

گلگت (اے بی این نیوز)گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ یکم جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری چیف منسٹر سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

تقریب حلف برداری کے دعوت ناموں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی نے 22 جون کو امجد حسین ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب کیا تھا، جو اب یکم جولائی کو اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:مہنگائی کا نیا وار، آٹا اور چاول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

متعلقہ خبریں