اہم خبریں

ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہوں کے برابر بونس کا اعلان

ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہوں کے برابر بونس کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ سیشن کے دوران مختلف محکموں کے افسران اور ملازمین کیلئے 6 بنیادی تنخواہوں کے برابر خصوصی بونس دینے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عملے کی دن رات محنت سے بجٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ وزیر خزانہ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹس متعلقہ مالی سال کے اندر پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے ذریعے عوام، تنخواہ دار طبقے اور تاجر برادری کو ریلیف دینے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی نئی اپڈیٹ،جانیے فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

متعلقہ خبریں