اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، جانیے مکمل تفصیلات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، جانیے مکمل تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے نئی قیمتوں کی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 50 روپے فی لیٹر تک کمی کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ نئی قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:یورپی یونین کے اجلاس میں سوئیڈن کی وزیر 3 ماہ کا بچہ ساتھ لے آئیں

متعلقہ خبریں