اسلام آباد(اے بی این نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کر دیے تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط کے بعد فنانس بل 27-2026 گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوا دیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مالی سال 27-2026 کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: عمان کے ساحلی علاقے میں کارگوجہاز پر حملہ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑ ھ گئیں















