میکسیکو(اے بی این نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں دلچسپ مقابلے، برازیل، میکسیکو اور مراکش کی شاندار فتوحات، سوئٹزرلینڈ اور کینیڈا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔
فیفافٹبال ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلےمیں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،چھ مزید میچوں کے نتائج سامنے آگئےہیں،میکسیکو نےجمہوریہ چیک کوصفر کےمقابلے میں تین گول سےشکست دے کر گروپ اے میں اپنی برتری برقرار رکھی،جبکہ جنوبی افریقہ نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا دیا۔
گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ نےکینیڈا کو ایک کےمقابلےمیں دوگول سےشکست دی،تاہم دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلےکےلیےکوالیفائی کرلیا،سوئٹزرلینڈ گروپ مرحلےمیں ناقابلِ شکست رہاجبکہ کینیڈادوسری پوزیشن حاصل کرکے اگلےمرحلے میں پہنچ گیا۔
دوسری جانب بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا نےقطرکو ایک کےمقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کی۔
گروپ سی کےمقابلوں میں برازیل نےشاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کوصفر کےمقابلے میں تین گول سے آؤٹ کلاس کردیا،ونیسیئس جونیئر نےدوگول اسکور کیےجبکہ ایک گول ماتھیوس کونیا نے کیا،اس کامیابی کے ساتھ برازیل نےناک آؤٹ مرحلےکےلیےکوالیفائی کرلیا،مراکش نےہیٹی کو2کے مقابلےمیں 4گول سے شکست دےدیا۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد، بھارہ کہو بائی پاس پر ٹرک الٹ گیا، بچہ اور خاتون جاں بحق، بچی شدید زخمی















