اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا۔
وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن کل 22 جون سے شروع ہوگی، رجسٹریشن فیس نہیں لی جائے گی۔ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن “پہلے آئیے پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کی حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کی جا سکتی۔ درخواست دہندگان کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک درست ہونی چاہیے۔ ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر اندراج کر سکیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حج رجسٹریشن کی سہولت بھی دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق حج رجسٹریشن ملک بھر کے نامزد بینکوں میں کرائی جا سکتی ہے۔ عازمین گھر بیٹھے آن لائن حج کے لیے رجسٹریشن کر سکیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد ہی سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب ممکن ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے لیے بڑی خوشخبری،اہم حکومتی خبر سامنے آگئی















