لاہور(اے بی این نیوز)سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ سے مبینہ رشتے داری کا دعویٰ کرنے پر مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ہیں، ان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
فریحہ فرخ حالیہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ دیسی کھانوں اور دیگر موضوعات پر ان کے تبصروں کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور میمز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ان کے مختلف کلپس بھی وائرل ہو چکے ہیں۔
اسی دوران مفتی عبدالقوی نے ایک ویڈیو بیان میں فریحہ فرخ کے ساتھ کھڑے ہو کر دعویٰ کیا کہ فریحہ فرخ ان کی پوتی ہیں اور دونوں کے درمیان دادا پوتی کا رشتہ ہے۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اگر کوئی فریحہ فرخ کے خلاف بات کرے گا تو وہ ان کا دفاع کریں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کرتے ہوئے دونوں شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مفتی عبدالقوی کی ویڈیو اور ان کا یہ دعویٰ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، تاہم فریحہ فرخ کی جانب سے تاحال اس مبینہ رشتے داری کے دعوے پر کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: صبح نہار منہ پانی پینا صحت کے لیے مفید، ماہرین نے اہم فوائد بتا دیئے















