اہم خبریں

سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام حیدر تھند انتقال کر گئے

افسوسناک خبر،سابق رکن صوبائی اسمبلی انتقال کر گئے

لیہ (اے بی این نیوز) سابق رکن صوبائی اسمبلی، سابق ضلع ناظم لیہ اور سینئر سیاسی شخصیت ملک غلام حیدر تھند انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی کافی عرصے سے بیمار تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھا۔ ان کی نماز جنازہ میلاد گراؤنڈ لیہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم ملک غلام حیدر تھند ضلع لیہ کی ایک بااثر سیاسی و سماجی شخصیت تھے اور طویل عرصے تک عوامی خدمت اور مقامی سیاست میں سرگرم رہے۔

رکن صوبائی اسمبلی اور ضلع ناظم کی حیثیت سے انہوں نے علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملک غلام حیدر تھند کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مختلف شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، ہزارہ ایکسپریس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو آپریشن جاری

متعلقہ خبریں