اہم خبریں

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آک لینڈ (اے بی این نیوز)نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین کرکٹرز میں شامل کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

16 سالہ کیریئر میں سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ 19ہزار 346 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کا لارڈز ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیمسن کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ثابت ہوا۔

ولیمسن نے3 ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں صفر اور دوسری میں صرف 18 رنز بنائے تھے۔

کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے مگر یہ مناسب وقت ہے، وہ ملک کےلیے جتنا بھی کھیلے وہ ان کےلیے باعث فخر ہے۔

واضح رہے کہ کین ولیمسن نے مجموعی طورپر 378 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور سب سے زیادہ 19346 انٹرنیشنل رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

متعلقہ خبریں