اہم خبریں

راولاکوٹ میں حالات کشیدہ، سب انسپکٹر شہید

راولاکوٹ میں حالات کشیدہ، سب انسپکٹر شہید، 15 سے زائد پولیس اہلکار زخمی، کرفیو نافذ ہونے کا امکان

راولاکوٹ (اے بی این نیوز) راولاکوٹ میں کشیدہ صورتحال کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ 15 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ صورتحال کے پیش نظر علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں ایک سب انسپکٹر جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولاکوٹ میں کرفیو نافذ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں سے پرامن رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے جبکہ صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان انتخابات،غیر سرکاری نتائج کی تازہ اپ ڈیٹ

متعلقہ خبریں