اہم خبریں

گلگت بلتستان انتخابات،غیر سرکاری نتائج کی تازہ اپ ڈیٹ

گلگت بلتستان انتخابات،غیر سرکاری نتائج کی تازہ اپ ڈیٹ

گلگت ( اے بی این نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2 حلقوں میں میدان مار لیا، جبکہ 1 حلقے میں آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا۔

جی بی اے 4- نگر کے تمام53 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7670 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ اسلامی تحریک پاکستان(آئی ٹی پی ) کےمحمد ایوب وزیری 6566 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 7- اسکردو کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4500 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )کے راجا جلال حسین خان 4056 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 24- گھانچے 3 کے بھی تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار(آئی این ڈی) اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 1- گلگت 1: غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے امجد حسین 873 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ( ن) کے محمد شفیق الدین 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 2 -گلگت 2: 91 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے حفیظ الرحمان 4129 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی( پی پی پی ) کے جمیل احمد 2695 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 3 -گلگت-3 : 82 میں سے 39 پولنگ اسٹیشنز میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال 4452 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار (آئی این ڈی)سید سہیل عباس 3765 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 5 -نگر-2: 32 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار(آئی این ڈی) جہانگیر شاہ 743 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 560 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 6 -ہنزہ: 88 میں سے 77 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار(آئی این ڈی) نیک نام کریم 5612 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی ) کے امتیاز الحق 4540 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 8- اسکردو2 : 70 میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ( ایم ڈبلیو ایم )کے محمد کاظم 1228 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلز پارٹی ( پی پی پی )کے سید محمد علی شاہ 936 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

جی بی اے 9 -اسکردو3 : 54 میں سے 16 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )کے فدا محمد ناشاد 3173 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار(آئی این ڈی ) وزیر محمد سلیم 2039 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 10- اسکردو4 : 51 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان( ایم ڈبلیو ایم) کے مشتاق حسین 1059 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی ) کے ناصر علی خان 947 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 11 -کھرمنگ: 51 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )کے اقبال حسن 1174 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار (آئی این ڈی )شجاعت حسین 758 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 12 -شگر: 71 میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )کے عمران ندیم 5519 ووٹ لے کر پہلے اسلامی تحریک پاکستان(آئی ٹی پی ) کے راجا محمد اعظم خان: 3474 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 13- استور1 : 57 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4368 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار(آئی این ڈی )شاہدہ 4312 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 17 -دیامر3 : 46 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )کے محمد نسیم 1306 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار(آئی این ڈی ) عبدالکریم 803 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 18- دیامر 4 : 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے کفایت الرحمان 3631 ووٹ لیکر پہلے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )کے گلبر خان 3298 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 19 -غذر 1: 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے ظفر محمد 2556 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار (آئی این ڈی )نواز خان ناجی 2413 دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 20 -غذر2: 69 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار (آئی این ڈی )صفدر علی شیرازی 1530 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عبدالجہاں 1504 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

جی بی اے 22 -گھانچے 1:گلگت بلتستان انتخابات میں جی بی اے 22 گھانچے 1 کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔

58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز میں پاکستان مسلم لیگ( ن )کے محمد ابراہیم ثنائی 279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی )کے عاشق حسین 261 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 23 -گھانچے2: 50 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار( آئی این ڈی ) انور علی 1328 ووٹ لیکر آگے اور آزاد امیدوار (آئی این ڈی )عبد الحمید 254 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔

انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار نے حصہ لیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، پیپلز پارٹی کا فارم 45 فراہم نہ کیے جانے کا دعویٰ

متعلقہ خبریں