اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے آج کی ملاقات بہت مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کی ملاقات بہت مثبت رہی، اس ہفتے کے آخر میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے، نفاذ اور ٹیکس نیٹ کو بڑھا کر ٹیکس وصولی کو بہتر بنایا جائے۔
مزید پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری















