اہم خبریں

بڑی خبر، اڈیالہ جیل ملاقات کے معاملے پر اہم اپڈیٹ

راولپنڈی (اے بی این نیوز) وکلا اور اہل خانہ کے لیے کل منگل کو تحریک انصاف کے بانی عمران‌خان سے ملاقات کا دن ہے جس کے لیے فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی۔

فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے چھ وکلاء کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی۔

فہرست میں فیصل ملک، تابش فاروق اور علی اعجاز بٹر کے نام شامل ہیں، بابر اعوان، حسنین سنبل اور بلال عمر بودلہ بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بھی کابینہ کے ہمراہ آمد متوقع ہے، پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے آئیں گی۔
مزید پڑھیں‌:ہائی کورٹ کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں