اہم خبریں

لیسکو کے خلاف ٹویٹ کا معاملہ

لیسکو کے خلاف ٹویٹ کا معاملہ،بڑی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی لیسکو کے خلاف ٹویٹ کے بعد ایکشن لیتے ہوئے دو لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایکشن پھول نگر ڈویژن کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین، لائن مین شوکت اور لائن مین فلک شیر شامل ہیں۔

لیسکو حکام کے مطابق گاؤں میں دو سو کلو واٹ کا ٹرانسفارمر جلنے کے بعد سو کلو واٹ کا ٹرانسفارمر لگایا جا رہا تھا تاہم مقامی لوگوں اور خواجہ آصف کے کوآرڈینیٹر نے عملے کو کام کرنے سے روک دیا۔

ایکشن پھول نگر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود چک 27 کا دورہ کیا اور لیسکو کے عملے کو پیسے دینے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے شکایت کی تھی کہ ان کے ملازم کے گاؤں کا ٹرانسفارمر 80 ہزار روپے رشوت لے کر تبدیل کیا گیا۔

دوسری جانب لیسکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شبیر نامی شخص نے گاؤں سے پیسے بٹورے، جس کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں۔

لیسکو حکام کے مطابق معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری جاری ہے جب کہ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو کے نوٹس پر ڈائریکٹر سرویلنس اینڈ انسپکشن ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:دوسرے ون ڈے میچ کی اہم اپڈیٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں