گلگت ( اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی طرف سے جاری کئے گئے فائنل الیکٹورل رول 2026 کے مطابق گلگت بلتستان میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 480 تک پہنچ گئی ہے, الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 جبکہ خواتین ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 708 ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں کیلئے انتخابات 7 جون کو ہونے جارہے ہیں،جی بی اے 1 گلگت1 میں کل ووٹرز 47 ہزار 373، مرد ووٹرز 25 ہزار 412، خواتین ووٹرز 21 ہزار 961 ہیں،جی بی اے 2 گلگت 2 میں کل ووٹرز 55 ہزار 849، مرد ووٹرز 29 ہزار 839، خواتین ووٹرز 26 ہزار 10ہیں،جی بی اے 3 گلگت 3 میں کل ووٹرز 52 ہزار 161، مرد ووٹرز 27 ہزار 351، خواتین ووٹرز 24 ہزار 810 ہیں۔
جی بی اے 4 نگر ایک میں کل ووٹرز 29 ہزار 973، مرد ووٹرز 15 ہزار 713، خواتین ووٹرز 14 ہزار 260ہیں۔جی بی اے پانچ نگر دو میں کل ووٹرز 18 ہزار 300، مرد ووٹرز 9 ہزار 667، خواتین ووٹرز 8 ہزار 633ہیں،جی بی اے چھ ہنزہ میں کل ووٹرز 52 ہزار 41، مرد ووٹرز 26 ہزار 453، خواتین ووٹرز 25 ہزار 588 ہیں،جی بی اے سات سکردو ایک میں کل ووٹرز 21 ہزار 649، مرد ووٹرز 11 ہزار 198، خواتین ووٹرز 10 ہزار 451 ہیں،جی بی اے آٹھ سکردو دو میں کل ووٹرز 52 ہزار 492، مرد ووٹرز 28 ہزار 146، خواتین ووٹرز 24 ہزار 346 ہیں،جی بی اے نو سکردو تین میں کل ووٹرز 33 ہزار 679، مرد ووٹرز 17 ہزار 808، خواتین ووٹرز 15 ہزار 871 ہیں،جی بی اے دس سکردو چار میں کل ووٹرز 34 ہزار 927، مرد ووٹرز 18 ہزار 806، خواتین ووٹرز 16 ہزار 121 ہیں،جی بی اے گیارہ کھرمنگ میں کل ووٹرز 34 ہزار 344، مرد ووٹرز 17 ہزار 974، خواتین ووٹرز 16 ہزار 370 ہیں،جی بی اے بارہ شگر میں کل ووٹرز 46 ہزار 594، مرد ووٹرز 24 ہزار 978، خواتین ووٹرز 21 ہزار 616 ہیں،جی بی اے تیرا استور ایک میں کل ووٹرز 44 ہزار 56، مرد ووٹرز 23 ہزار 681، خواتین ووٹرز 20 ہزار 375 ہیں۔
جی بی اے14 استور دو میں کل ووٹرز 36 ہزار 921، مرد ووٹرز 19 ہزار 572، خواتین ووٹرز 17 ہزار 349 ہیں،جی بی اے پندرہ دیامر ایک میں کل ووٹرز 44 ہزار 526، مرد ووٹرز 22 ہزار 269، خواتین ووٹرز 22 ہزار 257ہیں ،جی بی اے سولہ دیامر دو میں کل ووٹرز 46 ہزار 282، مرد ووٹرز 24 ہزار 328، خواتین ووٹرز 21 ہزار 954 ہیں،جی بی اے سترہ دیامر تین میں کل ووٹرز 41 ہزار 45، مرد ووٹرز 20 ہزار 827، خواتین ووٹرز 20 ہزار 218 ہیں،جی بی اے اٹھارہ دیامر چار میں کل ووٹرز 26 ہزار 861، مرد ووٹرز 14 ہزار 231، خواتین ووٹرز 12 ہزار 630 ہیں جبکہ جی بی اے انیس غذر ایک میں کل ووٹرز 46 ہزار 136، مرد ووٹرز 23 ہزار 965، خواتین ووٹرز 22 ہزار 171 ہیں۔
جی بی اے 20غذر دو میں کل ووٹرز 52 ہزار 733، مرد ووٹرز 27 ہزار 788، خواتین ووٹرز 24 ہزار 945 ہیں،جی بی اے اکیس غذر تین میں کل ووٹرز 43 ہزار 75، مرد ووٹرز 22 ہزار 850، خواتین ووٹرز 20 ہزار 225 ہیں،جی بی اے بائیس گانچھے ایک میں کل ووٹرز 36 ہزار 553، مرد ووٹرز 19 ہزار 250، خواتین ووٹرز 17 ہزار 303 ہیں،جی بی اے تئیس گانچھے دو میں کل ووٹرز 35 ہزار 762، مرد ووٹرز 18 ہزار 729، خواتین ووٹرز 17 ہزار 33 ہیں جبکہ جی بی اے چوبیس گانچھے تین میں کل ووٹرز 25 ہزار 148، مرد ووٹرز 12 ہزار 937، خواتین ووٹرز 12 ہزار 211ہیں.
200 یونٹس تک بجلی سبسڈی، نیا نظام لانے کا فیصلہمزید پڑھیں:















