واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکا نے ایران کی خلیج فارس آبنائے اتھارٹی پر پابندیاں عائد کر دیں۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف ہمارا اقتصادی آپریشن فیوری جاری ہے۔ ایرانی معیشت اور کرنسی زوال کا شکار ہے، ایران کی آبنائے فارس سٹریٹ اتھارٹی ایک مذاق ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آج امریکہ نے اس اتھارٹی پر پابندیوں کی منظوری دیتے ہوئے ایران کو کسی قسم کے ٹول ٹیکس یا امدادی ادائیگیوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی ایئرلائنز کو لینڈنگ، ایندھن کی فراہمی اور ٹکٹوں کی فروخت سے بھی روک دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت کا بجٹ اجلاس طلب، تاریخ سامنے آگئی















