اسلام آباد(اے بی این نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ گرمی کی شدت انسانی صحت پر براہِ راست اثر انداز ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئے گی۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران ہیٹ ویو کے خطرے کے پیشِ نظر پہلے ہی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور باہر نکلنے کی صورت میں سر کو ڈھانپ کر رکھا جائے اور پانی و مشروبات کا زیادہ استعمال کیا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔سی طرح طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران دھوپ میں زیادہ دیر رہنے سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہواؤں اور ہلکی بارش کا موجودہ سسٹم آج پاکستان سے نکل جائے گا، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں دوبارہ خشک اور گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
دوسری جانب پشاور میں بھی گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث حالیہ برسوں میں گرمی کی شدت اور ہیٹ ویوز کے دورانیے میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
خطے میں ایک امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے ،پاسداران انقلاب














