نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.42 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 98.16 ڈالر ہو گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.66 ڈالر کم ہو کر 92.23 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
واضح رہے منگل کو امریکی فوج کی جانب سے جنوبی ایران میں حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
مزید پڑھیں۔حافظ آباد: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، پولیس نے حراست میں لے لیا















