لاہور (اے بی این نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں میاں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم جانوں پر بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔
بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 24, 2026
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے، شہداء کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش نے اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا















