اہم خبریں

شہری ہوشیار،قربانی کے جانوروں میں امراض پھیلنے لگے

لاہور (اے بی این نیوز) شدید گرم موسم نے قربانی کے جانوروں میں بیماریاں پھیلانا شروع کر دیں۔ لاہور میں گرمی اور شہریوں کی عدم توجہی کے باعث قربانی کے جانوروں میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں 3500 جانور بخار، کھانسی، نزلہ اور اسہال میں مبتلا ویٹرنری اسپتال پہنچے ہیں۔

لاہور میں روزانہ 250 کے قریب چھوٹے بڑے مویشی جانوروں کے لیے سرکاری ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں لائے جا رہے ہیں۔ یہ مویشی سردی، بخار، کھانسی، اسہال اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانور اچانک بیمار ہوگئے اس لیے انہیں اسپتال لانا پڑا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مویشیوں کو دوسرے بیمار جانوروں کے ساتھ رکھنے اور تنگ جگہوں پر رکھنے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانوروں کو چارے کی بجائے روٹی، برگر، پیزا اور خربوزے کھلانے سے بھی بیمار ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹک سے پیدا ہونے والی بیماریاں بھی جانوروں میں عام ہیں۔ منڈی سے جانور خریدتے وقت ان کے جسم کو چھونے اور کانوں کو ضرور چیک کریں۔ ویٹرنری ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کے لیے 24 گھنٹے مفت علاج کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ جانوروں کے لیے ایمبولینس کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:رجب طیب اردوان نے ایران کے معاملے پر بڑا فیصلہ سنا دیا

متعلقہ خبریں