اہم خبریں

خالصتان ریفرنڈم حامیوں کا احتجاج،مودی کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا

اوسلو ( اے بی این نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری انڈیا۔نورڈک سمٹ کے دوران خالصتان ریفرنڈم کے حامی کارکنوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مودی کو ”عالمی دہشت گرد “قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

خالصتان ریفرنڈم کے حامیوں نے Modi — Face of Indian Terrorکے نعرے کے تحت احتجاج کیا۔ تنظیم Sikhs For Justice (SFJ) کے مطابق یہ مظاہرہ بھارت پر مبینہ طور پر سرحد پار جبر، خالصتان حامی کارکنوں کے خلاف مبینہ قتل کی سازشوں اور پنجاب میں سکھوں کے خلاف معاشی دباؤ کے خلاف کیا گیا۔

مظاہرین نے سوال اٹھایا کہ نورڈک ممالک کس بنیاد پر مودی کو قبول کر رہے ہیں جبکہ ان کی سیاست سے منسلک تین دہائیوں کے تنازعات دنیا کے سامنے ہیں، جن میں 2002 کے گجرات فسادات، منی پور میں مسیحیوں پر حملوں اور پنجاب میں سکھ کسانوں کے خلاف مبینہ معاشی دباؤ کے الزامات شامل ہیں۔


مزیدپڑھیں‌:اڈیالہ جیل میں اہم پیش رفت،جانیے کیا ہوا؟

متعلقہ خبریں