اہم خبریں

عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار،روٹی کی قیمت بڑھا دی گئی

لاہور (اے بی این نیوز) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے بھی اپنے طور پر روٹی کی قیمت بڑھا دی۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 14 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی اب 20 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی، آٹا اور دیگر اخراجات کے باعث سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا ناممکن ہے۔

بیکرز ایسوسی ایشن کے رہنما آفتاب اسلم گل نے کہا کہ مہنگائی کے پیش نظر وہ 20 روپے میں روٹی بیچنے پر مجبور ہیں کیونکہ وہ 14 روپے میں روٹی بیچ کر بھی اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمتوں میں تبدیلی کے حوالے سے حکام کو متعدد درخواستیں دی ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔

آفتاب اسلم گل نے مطالبہ کیا کہ روٹی کی سرکاری قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔ 20 تاکہ نانبائیوں اور شہریوں دونوں کے لیے ایک واضح پالیسی بنائی جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:بلیو پاسپورٹ سےمتعلق بڑی خبر،حکومت نے کیا فیصلہ کیا؟

متعلقہ خبریں