اہم خبریں

وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان ایپکس کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف( Shehbaz Sharif) کی زیر صدارت کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں انسداد دہشتگردی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، ڈیجیٹائزیشن، کیش لیس اکانومی اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے بلوچستان اور ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر Syed Asim Munir اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان Mir Sarfraz Bugti اور ان کی ٹیم کی عوامی فلاحی اقدامات پر تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے رخشان ڈویژن میں فرنٹیئر کور تعینات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے معدنیات کے تحفظ کیلئے خصوصی سیکیورٹی راہداری قائم کی جائے گی، جس میں اضافی ایف سی ونگز، شاہراہوں پر چیک پوسٹس، سرویلنس گرڈ اور سرحدی پوسٹس شامل ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل خصوصاً معدنیات سے مالامال ہے اور بلوچستان میں محفوظ ماحول کی فراہمی مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلئے ناگزیر ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے یوتھ اسکلز پروگرامز، تعلیمی منصوبوں اور روزگار کی فراہمی پر کام جاری ہے، جبکہ نومبر 2024 سے اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

بریفنگ کے مطابق بلوچستان میں 99 فیصد اسکول فعال ہیں جبکہ شمسی توانائی منصوبے سے 15 ہزار سے زائد گھروں کو فائدہ پہنچا ہے، جس سے تقریباً 105 ارب روپے کی بچت رپورٹ ہوئی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراءخواجہ آصف، احسن اقبال ، محسن نقوی، عطا تارڑ، راناثناء اللہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کے لیےعید پر حکومت کا اہم اعلان

متعلقہ خبریں