کوئٹہ (اے بی این نیوز)حکومت بلوچستان نے صوبے کے کاروباری مراکز کے لیے یکم جون تک لاک ڈاؤن ختم کر دیا، محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور مارکیٹس کو رات 8 بجے تک بند کرنے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دیگر اداروں پر لاک ڈاؤن کی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت بھی کاروباری اوقات میں نرمی کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد















