کراچی (اے بی این نیوز)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی نشاندہی پر پولیس نے کراچی کے علاقے سچل میں 1 گھر پر چھاپہ مار کر کوکین برآمد کر لی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گھر سے کوکین اور منشیات ترسیل کرنے کے لیے پیکٹ برآمد ہوئے ہیں، اس حوالے سے مقدمہ سچل تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی منشیات پنکی کی جانب سے گھر میں چھپائی گئی تھی، جو مختلف علاقوں میں ڈیلیور ہونا تھی۔
واضح رہے کہ کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر کوکین سپلائی کا نیٹ ورک بنایا، انمول نے کوکین بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ سے سیکھا اور باقاعدہ کوکین کا اپنا ایک برانڈ بنایا۔
پنکی نے شروع میں اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ مل کر کوکین کا کام شروع کیا جو ایک وکیل تھا اور عالمی کوکین گینگ میں کام کرتا تھا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان















