اہم خبریں

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(اے بی این نیوز)ا یف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے لئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ کھلاڑیوں کے 19 مئی اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز لئے جائیں گے جس کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار شامل ہیں۔

ڈیفنڈرز کیلئے سفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفیٰ، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز، محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید پر اعتماد کیا گیا ہے۔

سٹرائیکرز میں احمد ندیم، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضیٰ، عمیر ستار، بلال، ابوذر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن سمیع اللہ خان، ممبران اولمپئن نعیم اختر، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن منظور الحسن، اولمپیئن کاشف جواد، اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیر موجود تھے۔

پاکستان نے پرو ہاکی لیگ کے اگلے مرحلے میں سپین اور بیلجیئم کے خلاف میچز کھیلنے ہیں، قومی ٹیم سپین اور بیلجیئم کے بعد انگلینڈ اور بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈز کیس میں اہم پیشرفت

متعلقہ خبریں