اہم خبریں

بڑا عدالتی فیصلہ، پی ٹی آئی کیلئے اچھی خبر،جا نئے تفصیلات

پشاور میں 10 مئی کے احتجاج اور پرتشدد واقعات سے متعلق اہم مقدمے میں سیشن عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی PTI رہنما سمیت 74 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیا گیا کیس ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور الزامات صرف زبانی دعوؤں تک محدود رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد تحریری فیصلے میں واضح کیا کہ ملزمان کو براہ راست مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا بلکہ بعد میں تفتیش کے دوران ان کے نام شامل کیے گئے۔ عدالت نے مزید نشاندہی کی کہ مقدمے میں کسی قسم کی شناخت پریڈ بھی نہیں کروائی گئی، جو قانونی طور پر ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے میں ناکام رہا کیونکہ نہ تو کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی چشم دید گواہ عدالت کے سامنے لایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کے غیر ثابت شدہ الزامات پر ٹرائل چلانا عدالتی وقت کا ضیاع ہوگا۔

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپس کی اجازت،جا نئے اوقات کار بارے

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرہ افراد کے ورثاء نے بھی ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہ چلانے کی خواہش ظاہر کی، جسے عدالت نے فیصلے میں مدنظر رکھا۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ 10 مئی کے اس واقعے سے متعلق تھا جس میں فائرنگ اور پرتشدد جھڑپوں کے دوران دو افراد جاں بحق ہوئے تھے، اور مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں