پاکستان میں موسم نے ایک بار پھر اچانک کروٹ weather updateلے لی ہے، کہیں بادلوں کا راج تو کہیں سورج آگ برسانےheatwave alert کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے آئندہ 24 گھنٹوں اور آنے والے دنوں کے لیے اہم موسمی rain forecast Pakistanانتباہ جاری کر دیا ہے، جس میں گرج چمک، ژالہ باری، ہیٹ ویو اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے تک کے خدشات شامل ہیں۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار تو ہوگا مگر مقامی سطح پر مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں۔
ادھر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بڑا خطرہ بھی سامنے آیا ہے، جہاں 11 سے 17 مئی کے دوران گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ حکام نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مقامی آبادی کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں،خواجہ سعد رفیق نے اپنی ہی حکومت کو کھری کھری سنا دیں،جا نئے تفصیل
دوسری جانب ملک کے بڑے حصے میں گرمی کی شدت بڑھنے جا رہی ہے۔ 12 سے 18 مئی کے دوران ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید اور غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس سے ہیٹ اسٹروک اور پانی کی قلت جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔















