اہم خبریں

وجے نے عوام سے وقت مانگ لیا،وائٹ پیپر جاری کر نے کا اعلان،جا نئے مزید عوامی فیصلوں بارے

بھارتی ریاست Tamil Nadu میں فلمی دنیا کے سپر اسٹار C. Joseph Vijay نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سیاسی میدان میں تیزی سےVijay بڑے فیصلے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ وجے کی قیادت میں نئی حکومت کے ابتدائی اقدامات نے نہ صرف بھارتی سیاست بلکہ سوشل میڈیا پر بھی زبردست ہلچل مچا دی ہے۔

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،جیل میں اہم راہنما کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے نے وزیراعلیٰ بننے کے فوری بعد اپنی ایک اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے حالیہ انتخابات میں پیرامبور اور تروچی ایسٹ دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم بھارتی آئین کے تحت ایک وقت میں صرف ایک نشست رکھی جا سکتی ہے، جس کے بعد انہوں نے تروچی ایسٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاستی وزرا نے وجے کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹری کے حوالے کر دیا جبکہ اب خالی ہونے والی نشست پر آئندہ چھ ماہ کے اندر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔ وجے نے نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں تامل ناڈو کے 13ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا، جہاں ان کے ہمراہ متعدد وزرا نے بھی عہدے سنبھالے۔

خود کش بمبار نے بتا دیا وہ حملہ آور کیسے بنی کس نے بنایاوہ بننا کیا چاہتی تھی،دل شگاف بیان سامنے آگیا

اپنے پہلے ہی خطاب میں وجے نے اعلان کیا کہ جلد ریاست کی مالی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فوری نتائج کی توقع نہ رکھی جائے بلکہ حکومت کو عملی اقدامات کے لیے وقت دیا جائے۔

وجے نے خواتین کے تحفظ، منشیات کے خاتمے اور عوامی ریلیف کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔ وزیراعلیٰ بنتے ہی انہوں نے گھریلو صارفین کیلئے 200 یونٹ مفت بجلی، خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور اینٹی نارکوٹکس یونٹس کے قیام جیسے اہم فیصلوں کی منظوری بھی دے دی۔

متعلقہ خبریں