معرکۂ حق کے موقع پر جڑواں شہروں میں خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے، شہریوں کو آج شام سفر سے قبل متبادل راستوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 10 مئی کو شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفکTraffic Plan ڈائیورشن پلان نافذ العمل رہے گا تاکہ عوامی اجتماعات اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
انتظامیہ کے مطابق سری نگر ہائی وے کو کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف سے بند رکھاMurree Road, Srinagar Highway جائے گا جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو کی جانب جانے والی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل روٹس استعمال کریں۔
راولپنڈی میں ترقی کا نیا دور، معرکہ حق سکوائر اور میگا سگنل فری کوریڈور کا افتتاح
موٹر وے یا اسلام آباد چوک سے مری جانے والے شہریوں کو 9th ایونیو اور آئی جے پی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ مری یا بھارہ کہو سے موٹر وے جانے والے افراد مری روڈ، فیض آباد اور آئی جے پی روڈ استعمال کر سکیں گے۔
ریڈ زون جانے والے شہری پشاور موڑ سے 9th ایونیو، جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کریں گے جبکہ ریڈ زون کے رہائشی راولپنڈی یا موٹر وے جانے کیلئے جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ اختیار کر سکیں گے۔
ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز جانے والی ٹریفک کو فیض آباد سے آئی جے پی روڈ اور 9th ایونیو کی جانب موڑا جائے گا جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق سکیم تھری اور عمار چوک سے آنے والی ٹریفک راول روڈ، مری روڈ اور کلب روڈ استعمال کرے گی جبکہ مری یا بھارہ کہو سے کورال اور روات جانے والے شہری کورنگ روڈ، پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں گے۔
پشاور موڑ سے کورال یا روات جانے والے افراد کیلئے 9th ایونیو، اسٹیڈیم ڈبل روڈ اور راول روڈ تجویز کیے گئے ہیں جبکہ شام 3 بجے سے رات 12 بجے تک ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔















