اہم خبریں

ایران کے سپریم لیڈرنےدشمن کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا

ایران Iranمیں اہم عسکری اور سیاسی سرگرمیوں کے دوران سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای Supreme Leaderنے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کو دشمن کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحالStrait Of Hormuz,، دفاعی حکمت عملی اور حالیہ کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی، فوجی تیاریوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں آئندہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ سپریم لیڈر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان،جا نئے تفصیل انقلابی اقدام بارے

یہ ملاقات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر عالمی طاقتیں بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی سپریم لیڈر سے طویل ملاقات کر چکے ہیں۔ ایرانی صدر کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں ملکی صورتحال، عوامی مسائل اور خطے کی بدلتی سیاسی صورتحال پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

متعلقہ خبریں