اہم خبریں

گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان،جا نئے تفصیل انقلابی اقدام بارے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں معروف اداکار Vijay نے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان Free Electricity کر دیا۔ نئے فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کو 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی، جسے ریاست میں عوامی فلاح کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے کی جماعت Tamilaga Vettri Kazhagam اسمبلی انتخابات میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی۔ وزیراعلیٰ بنتے ہی انہوں نے خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس کے قیام اور منشیات کے خلاف سخت اقدامات کے احکامات پر بھی دستخط کیے۔

وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ،ہرممکن تعاون فراہم کرنیکی یقین دہانی

چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اپنے پہلے خطاب کے دوران وجے نے کہا کہ ان کی حکومت حقیقی سیکولرازم، سماجی انصاف اور عوامی فلاح کے وژن پر کام کرے گی۔ انہوں نے نوجوان ووٹرز خصوصاً Gen Z کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک عام آدمی پر اعتماد کیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی کامیابی نے بھارتی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ مفت بجلی کے اعلان کو عوامی مقبولیت بڑھانے کی بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں