اہم خبریں

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)بھارتی جارحیت کے جواب میں کیے گئے آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب جاری ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود ہیں۔

مسلح افواج کے سربراہان نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔

مزید پڑھیں: آج بروز اتوارایرانی ریال کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں