اہم خبریں

ظلم کے خلاف جدوجہد ایرانی تاریخ کا روشن باب ہے، ایرانی صدر کا دوٹوک پیغام

ایران کے صدر Iran Presidentمسعود پزشکیان Masoud Pezeshkianنے کہا ہے کہ ظلم اور جبر کے خلاف مزاحمت ایرانی سرزمین کی تاریخ کا روشن باب رہی ہے اور یہ جدوجہد مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔اپنے تازہ بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ استعمار، استحصال اور طاقت کے زور پر دنیا کو کنٹرول کرنے کی سوچ کا مستقبل کی دنیا میں کوئی مقام نہیں ہوگا۔

پٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافہ،فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا، نئی قیمت آج رات سے نا فذ العمل ،جا نئے تفصیل

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی ثقافت میں برداشت، رواداری اور مزاحمت کی جڑیں بہت گہری ہیں جبکہ اس سرزمین کی تاریخ جبر کے خلاف ڈٹ جانے کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی قومی شناخت، آزادی اور خودمختاری کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا اور ایرانی قوم ہر دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔

متعلقہ خبریں