بلوچستان کے علاقے پشین Pishin میں کلی میاں شاخ کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثےRoad Accident نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔ حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور ممکنہ غلط اوور ٹیکنگ سامنے آئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد، ریسکیو ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
امریکہ پریشان، ایران کی پاس کتنے میزائل اور لانچر ہیں،بتا دیا، آپ بھی جا نئے تفصیل
تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں کئی زخمی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے جبکہ حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔علاقے کے شہریوں نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔















