اسلام آباد(اے بی این نیوز) معرکہ حق کی پہلی برسی کی تقریبات سے قبل وفاقی دارالحکومت کی فضائیں لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں، جہاں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔
حکام کے مطابق خصوصی فضائی مشق برسی کی مرکزی تقریبات کی تیاریوں کا حصہ تھی، جس دوران متعدد لڑاکا طیاروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مربوط فلائنگ فارمیشنز اور فضائی مشقیں انجام دیں۔
ریہرسل کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے آسمان پر جنگی طیاروں کی پروازوں کا مشاہدہ کیا، جبکہ مختلف علاقوں میں طیاروں کی آوازیں واضح طور پر سنائی دیتی رہیں۔
حکام نے بتایا کہ فلائی پاسٹ کی یہ مشق پہلے سے طے شدہ تھی اور اس حوالے سے شہریوں کو پیشگی آگاہ بھی کیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، یہ معمول کی ریہرسل ہے جو مارکۂ حق کی برسی کی تقریبات کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں ایک کرکٹر سمیت چار افراد کرپشن کے الزام میں چارج















