ڈھاکہ (اے بی این نیوز) بنگلادیش میں ایک کرکٹر سمیت چار افراد کو کرپشن کے الزام میں چارج کردیا گیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے انٹیگریٹی یونٹ نے چار افراد بشمول ایک مقامی کرکٹر کو آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی کے الزام میں چارج کیا ہے۔
2025-26کی بی پی ایل میں شامل چٹاگانگ رائلز سے منسلک سمین الرحمان پر جوئے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔
کرکٹر امیت مجمدر، ٹیم منیجرز لبلور رحمان، رضوان کبیر صدیق اور نوکھالی ایکسپریس کے شریک مالک توہید الحق پر بیٹنگ سے متعلق سرگرمیوں، بدعنوانی کی کوششوں، آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ آرٹیکل 4.3 کے تحت جاری کردہ مطالباتی نوٹس کی عدم تعمیل، متعلقہ مواصلات کو چھپانے اور حذف کرنے، انٹیگریٹی آفیسر کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے الزامات ہیں۔
ان پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے، انہیں 14 دنوں کے اندر جواب دینا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میں اذان اویس اور عبداللہ فضل کا ڈیبیو،کیپ مل گئی















