اسلام آباد(اے بی این نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی رپورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہڈیوں کی صحت کے لیے استعمال ہونے والی دوا کال وی (Kalv) کی قیمت میں 302 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مریضوں اور عوام پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے، جبکہ کئی اہم اور روزمرہ استعمال کی ادویات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کے لیے مختلف وجوہات پیش کیں، جن میں خام مال کی مہنگائی، ڈالر کی قدر میں اضافہ اور پیداواری لاگت شامل ہیں۔
ماہرین صحت نے ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے موثر مانیٹرنگ اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان امن چاہتا ہے مگر دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دفتر خارجہ















