اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا

دبئی (اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

برطانوی برینٹ خام تیل 10.67 فیصد سستا ہو گیا ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 98.57 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں 11.41 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعدفی بیرل نرخ 90.57 ڈالر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 2.76 فیصد کمی ہوئی ہے اور نرخ 2.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک آ گئے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان برقرار رہا تو اس کے اثرات عالمی معیشت کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔

اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے جس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجودلبنان پر حملے،مزید 13 افراد شہید ہوگئے

متعلقہ خبریں