اہم خبریں

غیر رجسٹرڈ ، ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،چیکنگ کا عمل تیز،جا نئے تفصیل

پشاور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ون کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن فوری مکمل کریں اور واجب الادا ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے، گاڑیاں ضبط کی جا سکتی ہیں اور مزید قانونی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد نہ صرف ٹیکس نظام کو بہتر بنانا ہے بلکہ ایک مؤثر اور شفاف نظام کا قیام بھی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید بتایا گیا کہ کریک ڈاؤن کے دوران جدید ڈیٹا بیس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑیوں کی تصدیق کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی جعلسازی یا ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔ اس اقدام سے نہ صرف سرکاری محصولات میں اضافہ متوقع ہے بلکہ سڑکوں پر غیر قانونی گاڑیوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل کریں اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں