اہم خبریں

دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کر نے کے حوالے سےنیا حکم نامہ آگیا،جا نئے کیا

اسلام آباد میں کاروباری اوقات سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی پابندیاں بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن رات 8 بجے بند ہوں گی۔عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل اسٹورز، ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، تندور، بیکریز اور دودھ کی دکانیں بھی معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس کیلئے اوقات کار رات 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ رہائشی گھروں اور فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی کی تقریبات پر بھی یہی اوقات لاگو ہوں گے اور تمام سرگرمیاں مقررہ وقت کے اندر ختم کرنا ہوں گی۔

یہ ہدایات 25 اپریل کو جاری کیے گئے سابقہ احکامات کے تسلسل میں برقرار رکھی گئی ہیں اور تاحکم ثانی ان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں