اہم خبریں

جنوبی وزیرستان سے افسوسناک خبر، جا نئے کتنے شہری زخمی ہو ئے،بڑی تباہی ٹل گئی

جنوبی وزیرستان south waziristan میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے حملےcounter terrorism کو ناکام بنا دیا، جہاں شدت پسند عناصر نے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق حملہ خودکش نوعیت کا تھا جس میں ایک گاڑی کے ذریعے چیک پوسٹ تک پہنچنے کی کوشش کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے مشتبہ گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ تاہم دھماکے کے اثرات کے باعث قریبی علاقے میں موجود سات شہری زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

خطے میں نئی صف بندی کا اشارہ، ایران کے سپریم لیڈڑ کا ہمسایہ ممالک کو اہم پیغام

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی بروقت حکمت عملی اور الرٹ رہنے کے باعث ایک بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا، جبکہ مقامی آبادی نے بھی سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کو سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں