عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں oil prices سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واضح اشارہ دیا ہے کہ آنے والے وقت میں تیل petrol کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جنگی حالات کے بعد توانائی کی قیمتیں نیچے آنی چاہئیں اور عالمی مارکیٹ میں اس کے اثرات جلد سامنے آ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا اس وقت توانائی کی برآمدات میں مضبوط پوزیشن میں ہے اور عالمی منڈی میں ایک بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ امریکا کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن انفرا اسٹرکچر کی کچھ محدودیتیں اس رفتار کو متاثر کر رہی ہیں، ورنہ توانائی کے شعبے میں مزید تیزی دیکھی جا سکتی تھی۔
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ، شہری ہو جائیں محتاط
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا ذکر کیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جاری رہے گی اور اس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جہازوں پر ٹول عائد کرنے کی کوششیں زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں اور اس سے خاطر خواہ معاشی فائدہ حاصل نہیں ہو پا رہا۔
دوسری جانب تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں رد و بدل کے اعلانات نے بھی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے باعث سرمایہ کار اور ماہرین مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔















