اہم خبریں

آبنائے ہرمز میں کشیدگی ، ایران کی امریکی بحریہ کو سخت وارننگ

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران Iran نے آبنائے ہرمز Strait of Hormuz میں بحری US Navy سرگرمیوں سے متعلق نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے بعد عالمی بحری تجارت پر بھی اثرات پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق اب تمام تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکرز کے لیے لازم ہوگا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے سے قبل ایرانی حکام سے رابطہ کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اہم گزرگاہ کی سیکیورٹی مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور ہر قسم کی نیویگیشن ایرانی افواج کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر ہی کی جائے۔

پاکستان میں مڈوائف کی کمی سنگین چیلنج، ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی جانیں خطرے میں

ایران نے خاص طور پر امریکی بحریہ کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کرے۔ ایرانی ترجمان کے مطابق کسی بھی ممکنہ خطرے یا خلاف ورزی کی صورت میں فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی پانیوں میں بیرونی مداخلت صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے، جبکہ بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایران کی جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

متعلقہ خبریں