منیلا (اے بی این نیوز)جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی کے باعث فلپائن نے چینی جہازوں کے خلاف اقدام اٹھایا ہے۔
فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی تحقیقی جہازوں کو ہٹانے کے لیے طیارے اور بحری جہاز تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق چین کے چار تحقیقی جہاز بغیر اجازت غیر قانونی سمندری تحقیق میں مصروف پائے گئے۔
فلپائن کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی تحقیق کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب چین کا کہناہےکہ فلپائن کے پانچ افراد نے Spratly Islands (نانشا جزائر) میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کی، جنہیں چینی کوسٹ گارڈ نے روک کر معاملہ قانون کے مطابق نمٹا دیا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں زبردست کمی















