ایران نے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ Strait of Hormuz کے حوالے سے نیا قانون لانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسرائیلی جہازوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ایرانی پارلیمانی قیادت کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جب تک وہ جنگی نقصان یا ہرجانہ ادا نہ کریں۔ اس اقدام کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بڑا سیاسی اور اسٹریٹجک فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 11 کا ٹائٹل جیت لیا
قانونی مسودے میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ دیگر ممالک کے بحری جہاز ایران سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی اس اہم تجارتی راستے سے گزر سکیں گے، جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی حساس مقام سمجھا جاتا ہے۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام قومی مفادات اور سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔















