اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات،اب فکر کی ضرورت نہیں،حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا،جا نئے کیا

پاکستان نے توانائی کے شعبے میں ایک اہم اسٹریٹجک قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز petroleum reserves قائم کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد ہنگامی حالات میں ایندھن petrolکی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ملک میں 90 دن تک پیٹرول اور ڈیزل کا محفوظ ذخیرہ رکھنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ عالمی سطح پر سپلائی میں رکاوٹ یا قیمتوں میں اچانک اضافے کے اثرات سے نمٹا جا سکے۔ توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کو مستقبل کے ممکنہ بحرانوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

خاص طور پر Strait of Hormuz کی صورتحال کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، جہاں کسی بھی کشیدگی کا براہ راست اثر عالمی تیل کی ترسیل پر پڑتا ہے۔ حالیہ علاقائی تنازعات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔

ایران کے چودہ نکات،امریکہ نے جواب دیدیا،جا نئے ایران کا ردعمل

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے مالی وسائل اکٹھے کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی کے نظام میں تبدیلیوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اندازوں کے مطابق اگر فی لیٹر 10 روپے لیوی عائد کی جائے تو سالانہ تقریباً 200 ارب روپے تک آمدن حاصل ہو سکتی ہے، جو مستقبل میں بڑھ کر 600 ارب روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں