پاکستان کی سیاسی قیادت کے اہم اجلاس میں ملکی معیشت اور عوامی مسائل سرفہرست رہے، جہاں Shehbaz Sharif اور Nawaz Sharif کے درمیان جاتی امرا میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے بین الاقوامی حالات پر بھی پارٹی قائد کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر Maryam Nawaz بھی موجود تھیں۔
بھارت کی آبی جارحیت؟ دریائے چناب میں پانی کی آمد اچانک کم، پاکستان میں تشویش
ذرائع کے مطابق گفتگو میں مہنگائی اور عوامی مشکلات کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔ نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔اجلاس میں آئندہ بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی ابتدائی مشاورت کی گئی، جبکہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اقدامات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔















